دینہ: شراب سپلائر اور غیر قانونی پتنگ رکھنے والے ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور پتنگیں برآمد

1

دینہ پولیس نے عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے دو اہم کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی شراب فروشی اور پابندی شدہ پتنگیں رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے شراب کی غیر قانونی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 48 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

دوسری کارروائی میں تھانہ دینہ پولیس نے غیر قانونی طور پر پتنگیں رکھنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے حکومت پنجاب کی پابندی کے باوجود 150 عدد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی رعایت کے بغیر قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ فروشی، پتنگ بازی اور شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون کے تحت ہر ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Exit mobile version