آر ایچ سی للِہ بنیادی سہولیات سے محروم، حادثات کی صورت میں مریض دوہری اذیت کا شکار

پنڈدادنخان: آر ایچ سی للِہ بنیادی سہولیات سے محروم، حادثات کی صورت میں مریض دوہری اذیت کا شکار ہونے لگے۔ للِہ انٹر چینج پر موجود ریسکیو 1122 للِہ سے زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کرنے تک محدود، للِہ جہلم روڈ کی بدترین صورتحال کے باعث مریض ذلیل وخوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کا سب سے بڑا قصبہ للِہ ٹاؤن کا رورل ہیلتھ سینٹر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، حادثات کی صورت میں مریض دوہری اذیت کا شکار ہونے لگے۔

آج صبح للِہ کندوال روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار تین طالب علموں کو شاہ زور گاڑی نے رانگ سائید سے کچل کر شدید زخمی کر دیا، جب زخمی طالب علموں کو آر ایچ سی لایا گیا تو وہاں پر کسی قسم کی سہولیات دستیاب نہیں تھی۔

للِہ انٹر چینج پر موجود ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کرتی ہے جس کے بعد ان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے کسی بڑے ہسپتال شفٹ کیا جاتا ہے۔

جلالپور شریف سے للِہ انٹر چینج تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس سے نہ صرف عام مسافر ذلیل وخوار ہو رہے ہیں بلکہ مریض دوہری اذیت کا شکار ہیں۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کو آفت زدہ قرار دے کر خصوصی ریلیف دیا جائے۔

Exit mobile version