یوم پاکستان؛ دینہ کے ہونہار سپوت ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا

دینہ کے ہونہار سپوت ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور ان کے خلاف موثر کارروائیوں کے اعتراف میں صدر پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان پر گورنر ہاؤس لاہور میں تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایس ایس پی کیپٹن (ر) واحد محمود جب راولپنڈی میں تعینات تھے انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی خطرناک دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا۔

یوم پاکستان پر گورنر ہاؤس لاہور منعقد ایک پروقار تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کیپٹن (ر) واحد محمود کو بہادری اور بر وقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر تمغہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ڈی پی او چکوال واحد محمود کو تمغہ شجاعت پہنایا۔

یاد رہے کہ کیپٹن (ر) واحد محمود کا تعلق جہلم کی تحصیل دینہ سے ہے ۔ ضلع جہلم کے عوام نے بہادری اور جرات کا مظاہر کرنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحدمحمود کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version