پنڈدادنخان میں خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش اور تشدد کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں نامزد ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جاسکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

↑
Exit mobile version