کویت سٹی: بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کا معاملہ،تیل سے مالامال ملک کویت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت توانائی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ ملک میں پڑنے والی شدید گرمی میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پرپیک اوورز میں میں ملک کے کچھ حصوں میں بجلی بند رکھنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے تاکہ گرمیوں میں بجلی کی مطلوبہ کمی کو پورا کیا جاسکے۔
وزارت کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سےطے شدہ کٹوتی دن میں دو گھنٹے تک ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت بڑھنے پر اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے۔
پچھلے سالوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافے” کے دوران پیک اوقات میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں پاور پلانٹس کی عدم صلاحیت” کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
وزارت نے ملک کے کئی حصوں میں متوقع کٹوتیوں کا شیڈول شائع کیا جس میں رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ پاور پلانٹس پر بوجھ کم کرنے کے لیے بجلی کا استعمال کم کریں۔
کویت، جو کہ خام تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، کو دنیا کے گرم ترین صحرائی ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔حالیہ برسوں میں، آب و ہوا کی تبدیلی نے موسم گرما کے دورانیے کو طویل بنا دیا ہے۔
کویت کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس (122 ڈگری فارن ہائیٹ) کے قریب تھا۔
