معروف صحافی و کالم نگار پروفیسر افتخار محمود کے سسر سابق کونسلر نمبردار چوہدری محمد اسحاق خان انتقال کر گئے

پڑی درویزہ کے رہائشی معروف صحافی، کالم نگار اور سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود کے سسر، سابق کونسلر و نمبردار چک نمبر 135/P (خان والا) چوہدری محمد اسحاق خان انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 86 برس تھی، وہ ضلع رحیم یار خان کے معزز سماجی و زمیندار حلقوں میں ایک معروف شخصیت تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کی ہونہار معذور طالبہ کرن اشتیاق خان مرحوم کی پوتی جبکہ ان کے بڑے صاحبزادے مرحوم اشتیاق خان کی بیٹی ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے بڑے زمینداران، سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو 28 جنوری 2026ء کو سہ پہر پانچ بجے چک نمبر 135/P کے قریبی قبرستان میں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اہلِ علاقہ، صحافتی و سماجی حلقوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Exit mobile version