8
پنڈدادنخان: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پنڈدادنخان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان میں ہائی پاور گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقے بھر کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی این اے 61 چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو جدید مشینری کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضلع جہلم میں زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا اور کسان اپنی محنت سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کا مقصد کسانوں کی معاشی مضبوطی اور پیداوار میں اضافہ ہے۔ محکمہ زراعت جدید مشینری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو عملی رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ زرعی پیداوار کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم ڈاکٹر ادریس محمد خان نے کہا کہ محکمہ زراعت ضلع بھر میں جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے سرگرم عمل ہے، اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تقریب میں شرکاء کو ٹریکٹرز کے جدید استعمال، بہتر زرعی طریقوں اور حکومتی زرعی اقدامات سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ آخر میں منتخب کاشتکاروں میں ہائی پاور گرین ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے بہترین انتظامات کرنے پر دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع، تحصیل پنڈدادنخان کی کاوشوں کو سراہا۔
