دینہ کے نواحی علاقہ میں سکول کی چھت پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ چک جمال کے گورنمنٹ ہائی سکول کالا ڈپو میں 55 سالہ خلیل ولد بشیر سکول کی چھت پر رنگ و روغن کا کام کرتے ہوئے اچانک بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی میت جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، اہلخانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہو گئے۔
