سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم سے دورانِ تفتیش پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ پولیس نے برآمد ہونے والے ناجائز اسلحے کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے، ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کے ذریعے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
