میرے پاکستانی والد نے مجھے سیاست میں آنے کی ترغیب دی، نوشابہ خان

لندن: ٹوری پارٹی کے رحمان چشتی کو شکست دے کرکامیاب ہونے والی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نوشابہ خان کہتی ہیں کہ میرے پاکستانی والد نے مجھے سیاست میں آنے کی ترغیب دی پاکستانی ، مسلمان اور ایشیائی نوجوانوں سے کہا کہ وہ سیاست میں آئیں اور ذمہ داریاں سنبھالیں.

انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے پاکستانی والد سے متاثر ہوکر انصاف کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے سیاست شروع کی۔ انھوں نے بتایا کہ میری جیت کا اعلان ہونے کے بعد سب سے پہلے میری پھوپی نے پاکستان سے مجھے کال کی اور اس کے بعد پاکستان میں میرے رشتہ دار مسلسل مجھے فون پر مبارکبادیں دے رہے ہیں.

4 جولائی کا دن اس اعتبار سے حیرت انگیز تھا کہ گلنغام اور رین ہیم سے لیبر نے ٹوریز کو اکھاڑ پھینکا لیکن اس حلقہ کا نتیجہ اس اعتبار سے اہم تھاکیونکہ اس حلقے سے جیتنے والی نوشابہ خان تھیں جن کے والدین کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ سے ہے اور ان کے مخالف رحمان چشتی تھے جو 2010 سے مسلسل یہ نشست جیت رہے تھے ،اور جنھوں نے شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کام کیاتھا.

نوشابہ خان نے لیبر پارٹی کی جانب سے 15,562 ووٹ حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ٹوری پارٹی کے رحمان چشتی صرف 11,590 ووٹ حاصل کرسکے۔

Exit mobile version