پنڈدادنخان میں نگہبان رمضان کارڈ کی ادائیگی کے دوران غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور پولیس ٹیم نے نگہبان رمضان کارڈ کے تحت مستحق افراد کو ملنے والی امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے مستحق افراد سے دھوکے سے ہتھیائی گئی رقم 2500 روپے بھی برآمد کر لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقہ میں ملزم وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نگہبان رمضان کارڈ کے تحت امدادی رقم کی ادائیگی کے دوران مستحق افراد سے مختلف حیلے بہانوں سے غیر قانونی کٹوتی کر رہا تھا اور انہیں مکمل رقم فراہم نہیں کی جا رہی تھی۔
اس حوالے سے طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سرکاری امدادی اسکیموں میں بدعنوانی اور مستحقین کے استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی پی او جہلم نے واضح کیا کہ جہلم پولیس عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی غریب اور مستحق شہریوں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
