پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے شاہراہِ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے رکشہ چلا کر شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ پیدا کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس اس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی ٹیم قانون کے مطابق ہر ممکن اقدام کرے گی تاکہ شہری محفوظ رہیں اور کسی بھی طرح کے خطرناک رویے کو برداشت نہ کیا جائے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر گاڑی چلانے کے دوران قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایسے حادثات اور خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔
