جہلم: مرکزی انجمن تاجران جہلم کے صدر اور سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد عارف برطانیہ کا نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس جہلم پہنچ گئے۔
وطن واپسی پر عزیز و اقارب، دوست احباب، تاجر برادری، سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد عارف نے استقبال کے لیے آنے والے تمام احباب، تاجر برادری اور شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنوں کی محبت، خلوص اور محبت بھرا استقبال ہمیشہ حوصلے کا باعث بنتا ہے۔
چوہدری محمد عارف نے تمام دوست احباب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محبت اور خلوص کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
