کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع ملے گا بلکہ جسمانی لحاظ سے بھی وہ مضبوط اور چست ہوں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے بلال ٹاون میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگا ہ کیا۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی جہلم کو یادگاری سونیئر پیش کیا جبکہ ڈی سی جہلم نے ٹورنامنٹ انتظامیہ میں انعامات تقسیم کئے۔

Exit mobile version