جہلم کا ایک اور اعزاز، تہمینہ شاہ نے مضمون نویسی کے اہم مقابلے میں نمایاں پوزیشن اپنے نام کرکے جہلم کا نام روشن کر دیا۔
تہمینہ شاہ بچوں کے ادب کی قومی مصنفہ ہیں، انہوں نے آل پاکستان ادارتی تحریری مقابلہ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔
وہ جہلم میں بچوں کے ادب کیلئے لکھنی والی پہلی مصنفہ ہیں۔ انہوں نے حکومت ایران (خانہ فرھنگ )کی طرف سے کروائے گئے مضمون نویسی کے مقابلہ میں نمایاں پرائز حاصل کیا۔
تہمینہ شاہ نے سی پی ڈی آئی کی طر ف سے ینگ آر ٹی آئی چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کیا۔ وہ آئی ایس پی آر کے لیے بھی لکھتی ہیں ۔ نیشنل رائٹر کانفرنس میں شرکت کے لیے منتخب ہوتی ہیں اور مختلف سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔
وہ بچوں کے لئے لکھنے والے رجسٹرڈ مصنف کی فہرست میں شامل ہیں اور انہیں ادبیات اطفال کی طرف سے بچوں کے ادب اور سما جی خدمات کے اعتراف میں اہم ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نواز گیا۔
