پنڈدادنخان: مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن بازار کے فرنٹ پر نصب کیا گیا گیٹ فوری طور پر کھولا جائے تاکہ تاجروں اور صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
مرکزی انجمن تاجران کے مطابق مذکورہ گیٹ کی بندش کے باعث بازار میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ خریداری کے لیے آنے والے صارفین کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انجمن کا کہنا ہے کہ گیٹ کی بندش کے باعث بازار میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کی پارکنگ اور آمدورفت کے راستوں کی صورتحال بھی متاثر ہو رہی ہے۔ تاجروں کے مطابق اس صورتحال سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مرکزی انجمن تاجران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت اور تاجروں کے کاروباری مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیوٹیفکیشن بازار کے فرنٹ پر نصب گیٹ کو فوری طور پر کھولا جائے۔
انجمن نے مزید مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے لیے مناسب جگہ مختص کی جائے تاکہ بازار کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بھی بہتر بنایا جا سکے اور تاجروں و صارفین کو آمدورفت میں آسانی حاصل ہو۔
