متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے 52 ویں قومی دن پر سرکاری اورنجی اداروں میں 2 اور 3دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت واماراتائیزیشن نے ایکس پر کہا کہ امارات کے 52 ویں قومی دن کے حوالے سے 2 اور 3 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔

وزارت نے اماراتی قیادت، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ایکسپو سٹی دبئی میں 2 دسمبر کو تقریب ہوگی جس میں امارات کی تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر 19 کو منایا جاتا ہے۔

Exit mobile version