پنڈدادنخان میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپورشریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سمیر اظہر کو گرفتار کر لیا، مجرم سمیر اظہر چوری کے مقدمہ میں گزشتہ 03سال سے جلالپورشریف پولیس کو مطلوب تھا، مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version