اوسلو: ورلڈ اسلامک مشن اوسلو مسجد میں 17سالہ نارویجن نوجوان یونا تھان نے اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کی آمد کے موقع پر 17سالہ نارویجن یونا تھان نے ورلڈ اسلامک مشن اوسلو مسجد میں جا کر امام علامہ حافظ شیراز حسین کو کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں، علامہ حافظ شیراز حسین نے17سالہ نارویجن یونا تھان کو اسلام اور دین کے متعلق مختصر آگاہی دی اور کلمے پڑھا کر مسلمان کیا۔
مسلمان ہونے کے بعدیونا تھان نے اپنا اسلامی نام محمد ابراہیم رکھا اور کہا کہ آج میں اپنی خوشی کی حد بیان نہیں کر سکتا کیونکہ اسلام قبول کر کے مسلمان بننے کے بعد میں بہت خوش ہوں اور مسجد آنے سے پہلے میں اپنی ماں کو بھی بتا کر آیا تھا کہ میں اسلام قبول کرنے کیلئےمسجدجا رہا ہوں۔
17سالہ نوجوان محمد ابراہیم نے اسلام قبول کرنے کے بعد مسجد امام اور اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر بنائیں۔
