لائرز ڈگری ویری فیکیشن کمیٹی کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ سے ملاقات

سوہاوہ: لائرز ڈگری ویری فیکیشن پنجاب بار کے چیئرمین اور سابق صدر سوہاوہ بار محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنی کمیٹی کے وفد کے ہمراہ نو منتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ سے لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ایڈووکیٹ محمد زبیر چوہدری نے چوہدری محمد اشفاق کہوٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور وکلا کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے، اور اس پیشے میں جعلی وکلا کی نشاندہی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل، چھوٹی تحصیلوں کی بار کونسلز کو بااختیار بنانے، اور وکلا ویلفیئر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ملاقات میں سکروٹنی کمیٹی کے اراکین راجہ سہیل شفیق، محمد نعمان ہاشمی، اور راجہ محمد سہیل ایڈووکیٹ بھی شریک تھے، جبکہ چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی چوہدری آصف لکھن اور ممبر کمیٹی اسد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اختتام پر وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے چیئرمین محمد زبیر چوہدری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور بار کے اندر مثبت اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version