پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی بچھڑوں کواپنوں سے ملوانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے للِہ پولیس نے ذہنی متاثرہ شخص کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
گمشدہ شخص محمد کاشف دوران گشت للِہ پولیس کو ملا، للِہ پولیس نے محمد کاشف کے لواحقین کو بھلوال ضلع سرگودھا سے ٹریس کر کے ذہنی متاثرہ لا پتہ شخص گھر والوں کے حوالے کر دیا۔
لواحقین نے جہلم پولیس کو ڈھیروں دعائیں اور اظہارِ تشکر کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے۔
