ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی اس اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے کا ہو گیا۔
دستیاب قیمتوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی پروڈیوسر قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 351 روپے 52 پیسے فی میٹرک ٹن مقرر ہے، جبکہ 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کے حساب سے یہ قیمت 2 ہزار 564 روپے 75 پیسے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا مارجن شامل کیا گیا ہے، جو 11 اعشاریہ 8 کلوگرام سلنڈر کے لیے 413 روپے بنتا ہے۔
