سوہاوہ میں کار رکشہ کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

سوہاوہ میں کار رکشہ کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی، حادثے تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں رکشہ ڈرائیور کی بریک فیل ہونے کے باعث رکشہ اچانک سامنے سے آنے والی کار کے آگے آ گیا۔

کار ڈرائیور نے رکشہ کو بچانے کی کوشش کی تاہم گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ شدید زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ رکشہ کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version