دینہ/جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہاکہ21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کو معاشی مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے منگل کی رات کو جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ بدلوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے تینوں ادوار میں ملک کو مشکلات سے نکالا، عوام کو آسانی دی، اب چوتھی ملک کو مشکلات عوام کو مہنگائی سے باہر نکالے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی کی جانب سے قائد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے جہلم میں ورکرز کنونشن کا انعقاد , عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ pic.twitter.com/acjV9DAneJ
— PMLN (@pmln_org) October 10, 2023
انہوں نے کہا کہ شہداء کے وارث اور قربانیاں دینے والے خطہ جہلم کے غیرت مند عوام نوازشریف کی ملک اور عوام کیلئے خدمات اور قربانیوں کی عزت اور قدر کرتے ہیں، نوازشریف کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جہلم نظر آئے گا۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ہر بار قوم کی تقدیر نوازشریف نے بدلی، ہر بحران کو شکست نوازشریف نے دی،نواشریف عوام کی خوشحالی کی نوید، ثبوت اور دلیل ہے، نوازشریف ترقی، امن اور خوشحالی لا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) جہلم کے عوامی اجتماع میں مسیحی برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ معذور افراد بھی نواز شریف کے پوسٹر لے کر اجتماع میں شریک ہوئے۔
Once again a massive Jalsa in Jhelum by @BilalAKayani
Jhelum is all ready to welcome our quaid MNS 🦁@MaryamNSharif@RNaqqashSaeed pic.twitter.com/Yt0oeP4Noy— Chaudhary Rayyan Amin(جہلم) (@rayyann_gujjar) October 10, 2023
