ضلع جہلم کو مکمل طور پر پولیو فری بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جہلم سے پولیو جیسی خطرناک بیماری کو ختم کرنے کے لیے محکمہ صحت کے زیر انتظام پانچ روزہ پولیو مہم 26فروری تا یکم مارچ ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ ضلع بھر میں 2 لاکھ 21 ہزار 85 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 1094 موبائل ٹیمیں مقرر کر دی گئی ہیں جبکہ 74 فکس اور 24 ٹرانزٹ ٹیموں کی نگرانی کے لیے 223 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر بھی مصروف عمل رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اس حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو مکمل طور پر پولیو فری بنایا جائے گا اور اس مہم میں کوئی ایک بھی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

Exit mobile version