جہلم: تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے، اثریہ فری ڈسپنسری کے کامیاب افتتاح پر میں تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اثریہ فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تعلیم دین کے مراکز کے قیام،تعمیر مساجد اور دیگر رفاہی کام جامعہ علوم اثریہ کے زیر نگرانی ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یضوں کے لیے مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنا بھی ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ اس سے ہم علاقہ بھر کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح دنیا کی حد تک ہم بڑھ چڑھ کر آپ کی خدمت کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح رب تعالیٰ کے دین کی خالص دعوت پہنچانے میں بھی ہم آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔
حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے کہ فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مفت علاج و معالجہ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ میں اس موقع پر بالخصوص اپنے مخلص معاونین جن میں فضل ہسپتال سول لائن کے انچارج ڈاکٹر شاہد تنویر جنجوعہ،مظفرہسپتال مظفر ٹاؤن کے انچارج ڈاکٹر شاہد معروف،زبیر ہسپتال مشین محلہ نمبر 3 کے انچارج ڈاکٹر سید زبیر یونس، ڈاکٹر شہناز شاہد گائناکالوجسٹ، میاں نعیم بشیر، محمد ارشد سیٹھی، چوہدری احتشام الحق اور ڈاکٹر نوید احمد فیملی اینڈ چلڈرن فزیشن انچارج اثریہ فری ڈسپنسر ی بھٹیال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی خدمات اور محنت کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر میں امید کرتا ہوں کہ خدمت انسانیت کا یہ عظیم کام آئندہ بھی اسی طرح بھرپور طریقے سے جاری و ساری رہے گا۔ علاقہ بھر کے لوگوں نے جامعہ علوم اثریہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور خدمت انسانیت کے اس منصوبے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
