عوامی مسائل کے بروقت حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ضلعی سطح پر مختلف انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں PULSE پروگرام کی پیش رفت، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، کھیوٹ و انتقالات سے متعلق مسائل، واسا جہلم اور ضلع میں جاری خوبصورتی و تزئین کے منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب، قیمتوں پر کنٹرول، کارکردگی کے اشاریوں (KPIs)، RCMS، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) اور OSR سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے۔ متعلقہ افسران نے اپنے محکموں کی جاری سرگرمیوں، پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، جبکہ مختلف معاملات کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں اور انتظامی امور پر پیش رفت مقررہ اہداف کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، شہر کی خوبصورتی، ریونیو معاملات اور دیگر عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے مؤثر نگرانی اور باہمی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

Exit mobile version