پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل

جہلم: پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر جہلم میں سکیورٹی سخت کر دیئے گئے۔ 75 کارکنوں کو گرفتار کر کے لیہ اور میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دریائے جہلم پر قائم پلوں کو ضرورت پڑنے پر بند کرنے کی غرض سے ہیوی گاڑیاں اور کنٹینرز بھی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات کر رہے ہیں۔ دریائے جہلم پر قائم پلوں کے قریب ہیوی گاڑیوں اور کنٹینرز کی موجودگی کو بھی انہی انتظامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر آمدورفت کو محدود یا بند کیا جا سکے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق اب تک پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 75 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کو ابتدائی طور پر تھری ایم پی او (3-MPO) کے تحت جہلم جیل منتقل کیا گیا، تاہم بعد ازاں گرفتار کارکنوں کو لیہ اور میانوالی کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

↑
Exit mobile version