جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس ان ایکشن،لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے، راستہ روکنے اور دھمکیاں دینے کے جرم میں اظہر اقبال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کچھ عرصہ سے لڑکی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا، شادی سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس تھانہ سول لائن نے ملزم کی نشاندہی پر پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس عورتوں اور قابل استحصال طبقوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے ساتھ ہونے والے جرائم کے خاتمہ کے لئے ہر لمحہ مصروف عمل ہے۔
