جہلم: اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں 3 جنوری کو فری آئی کیمپ منعقد ہو گا

جہلم: اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں 3 جنوری بروز جمعہ کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا، جس میں آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

کیمپ میں ڈاکٹر محمد رمضان، ڈاکٹر عبدالمجید (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس)، اور سرجن ڈاکٹر نبیلہ الشفاء (آئی ہسپتال، راولپنڈی) مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ کیمپ کے دوران مریضوں کو فری ادویات اور فری عینکیں فراہم کی جائیں گی۔

کیمپ میں شرکت کے لیے پرچی فیس صرف 100 روپے رکھی گئی ہے، جو تمام مریضوں کو معیاری اور سستی علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

Exit mobile version