جہلم میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار، کم عمر رکشہ ڈرائیور حادثات کا موجب بننے لگے، ٹریفک پولیس خاموش تماشائی دیکھائی دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار سے حادثات میں اضافہ ہو گیا۔ کم عمر رکشہ ڈرائیور جو کہ دن رات سڑکوں پر موت کا رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں اوور لوڈنگ رکشے سڑکوں پر دوڑاتے نظرآتے ہیں۔
متعدد رکشہ ڈرائیوروں کے پاس شناختی کارڈ سمیت ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہوتے ،نا واقف کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے باعث آئے روز حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور بیشتر افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔
اس صورتحال میں ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
