جہلم اور دینہ کے اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل

جہلم: حکومتِ پنجاب کی جانب سے جہلم اور دینہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کو جہلم سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ حافظ محمد آفتاب اشرف جو اس وقت ڈی جی پی ای آر اے کے ڈسپوزل پر تھے کو نیا اسسٹنٹ کمشنر جہلم مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ محمد تیمور خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق تمام افسران فوری طور پر اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالیں گے۔

Exit mobile version