جہلم: محکمہ تعلیم پنجاب نے پہلے تین مراحل کے نتائج کے بعد جہلم سمیت پنجاب بھر میں مزید سرکاری سکولز آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، جبکہ فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکولز آؤٹ سورس کیے جانے کا جلد امکان ہے۔ مجوزہ سکولوں میں 600 ہائی سکولز جبکہ 5 ہزار 800 پرائمری اور مڈل سکولز شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیز فور کے لیے متعلقہ سکولوں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔ سکولوں سے متعلق ضروری فائلیں اور دستاویزی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید ہزاروں سرکاری سکولز آؤٹ سورسنگ پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پہلے تین مراحل میں آؤٹ سورسنگ پروگرام کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد مزید سکولز کو پروگرام میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیز فور کے لیے سکولوں کی فائنل لسٹ تیار ہونے کے بعد آئندہ کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکولوں میں 600 ہائی سکولز اور 5 ہزار 800 پرائمری و مڈل سکولز شامل ہونے کی تجویز ہے، تاہم فائنل لسٹ اور حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔
