پنڈدادنخان میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

پنڈدادنخان میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے تھانہ پنڈدادنخان میں درج منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 312/24 بجرم CNSA 9(1)3C کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد فاروق کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق مجرم محمد فاروق نے سال 2024ء میں منشیات کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ جہلم پولیس نے جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔

جہلم پولیس کی جانب سے مقدمے کی مؤثر پیروی اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر مجرم محمد فاروق کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور ایسے مقدمات کی مؤثر پیروی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

↑
Exit mobile version