پی ایم اے پنجاب نے پی ایم اے جہلم کے عہدیداران کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جہلم: پی ایم اے پنجاب نے پی ایم اے جہلم کے عہدیداران کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر جبکہ ڈاکٹر عامر سلطان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امتیاز ڈار الیکشن کمشنر نے پی ایم اے جہلم کے عہدیداران کی کامیابی کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر ، ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ سینئر نائب صدر، ڈاکٹر نعیم غفار نائب صدر تحصیل جہلم ، ڈاکٹر توقیر احمد نائب صدر تحصیل دینہ، ڈاکٹر کامران ارشد نائب صدر تحصیل سوہاوہ ، ڈاکٹر اختر نجمی نائب صدر تحصیل پنڈدادنخان منتخب ہوئے۔

ڈاکٹر علی شوکت افتخارنائب صدر تحصیل سرائے عالمگیرجبکہ ڈاکٹر عامر سلطان کو جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ابو زراعظم جائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹر ایم آصف حسین کلینکل سیکرٹری ، ڈاکٹر سید ذبیر یونس فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر توقیر ارشد انفارمیشن سیکرٹری ، ڈاکٹر ارشاد علی تنیوسنٹرل کونسلر ، ڈاکٹر ظفر مغل ، ڈاکٹر عباس علی ، ڈاکٹر ظہور الحق کیانی منتخب ہوئے۔

اسی طرح صوبائی کونسلر ڈاکٹر روداب عرفان ، ڈاکٹر حرا اسلام ، ڈاکٹر احمد حسن، ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر سرمد حفیظ، ڈاکٹر طارق خان، ڈاکٹر عامر علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

Exit mobile version