جہلم: پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، مسلسل نگرانی سے ہی اس مہم کو کامیاب کیا جا سکتا ہے۔ شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اپنی نسلوں کو معذوری سے بچا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات تحصیل سوہاوہ میں مختلف مقامات پر پانچ روزہ پولیو مہم کے پہلے دن چیکنگ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ فکس اور ٹرانزٹ ٹیموں کے ساتھ مل کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے اس حوالے سے گفتگو کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس مہم کو کامیاب کرنے میں سب سے اہم کردار ہیں ہر ورکر کوشش کرے کہ کوئی ایک بچہ بھی ویکسین سے محروم نہ رہے۔
