پنڈدادنخان: کھیوڑہ سالٹ مائنز کا وزیٹنگ ایریا تقریباً ڈیڑھ ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔
وزیٹنگ ایریا کی دوبارہ بحالی سے کھیوڑہ آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سالٹ مائنز کی سیر اور تاریخی و سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی سہولت دوبارہ میسر آگئی ہے۔
مقامی حلقوں نے وزیٹنگ ایریا دوبارہ کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے کھیوڑہ اور گردونواح میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
