منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل سوہاوہ کی تنظیم نو، علامہ وقاص جاوید حیدری صدر منتخب

10

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل سوہاوہ کی تنظیمِ نو کے حوالے سے تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت سید وقاص احمد شاہ (صدر تحریک منہاج القرآن سوہاوہ) اور ڈاکٹر ارشد محمود بٹ (ناظم تحریک منہاج القرآن سوہاوہ) نے کی جبکہ سید حسنین حیدر شاہ، ضلعی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل جہلم، مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرکاء نے متفقہ فیصلے کے تحت خطیب جامع مسجد پرانہ کوٹ تحصیل سوہاوہ علامہ محمد وقاص جاوید حیدری کو صدر علماء کونسل منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ منتخب کرلیا۔ اسی طرح علامہ محمد شاہد بشیر کو ناظم علماء کونسل منہاج القرآن سوہاوہ نامزد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران علماء کونسل تحصیل سوہاوہ کی تنظیم کے دیگر عہدیداران اور اراکین کے نام بھی فائنل کرکے ان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تنظیم کی فعالیت بڑھانے، دینی و سماجی خدمات کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی سطح پر منہاج القرآن کے پیغام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Exit mobile version