پنڈدادنخان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو دھر لیا

پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور برآمد کر کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version