حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترقی کے باوجود میر رضا اوزگن اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر برقرار رہیں گے اور بطور ڈپٹی کمشنر جہلم ہی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

شہری و سماجی حلقوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میر رضا اوزگن کی کارکردگی اور فعال طرزِ حکمرانی کے باعث ضلع میں مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں، اور ان کی ترقی سے مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version