دینہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں دوران سرچ آپریشن ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ اور پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی، جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے منشیات کی خرید و فروخت اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

↑
Exit mobile version