سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول آڑا، سیدحسین اور چک تریڈاسکول میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام چلنے والے سرکاری سکولوں میں سالانہ رزلٹ جاری کردیاگیا۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک تریڈا سوہاوہ، گورنمنٹ پرائمری سکول آڑا ڈومیلی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سید حسین دینہ میں بھی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ اور شاندار تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی علی حسین ایریاکوآرڈینیٹرPSSP مسلم ہینڈزایریاآفس گوجرخان، وقاص احمد کلسٹرکوآرڈینٹر سوہاوہ، زاہدہ جبین ایم بی بی ایس، راناعمر فاروق پراجیکٹ منیجر بی ایس ایس بھی، مسعود بٹ صدر سپورٹس ایسوسی ایشن جہلم اور سید نثار بخاری پروفیسر انگلینڈتھے۔ اسکے علاوہ تقریب میں بچوں کے والدین، علاقے کی سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک ﷺ سے کیاگیا۔اس تقریب میں ننھے منے بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے تمام مہمانوں کے ویلکم کیا۔اس کے علاوہ دیگرکلاسز کے طلبہ و طالبات نے فلسطین،پاکستان کے کلچر،پاک آرمی پر ٹیبلوپیش کرکے سب کوحیران کردیا۔
ٹیبلوز میں شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ مہمانوں، میڈیانمائندگان، بچوں کے والدین نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرمہمانوں نے کامیاب تقریب منعقد کرانے پر سکول پرنسپل کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
مہمانوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ضلع بھرمیں گورنمنٹ کے 50سے زائد سکولز مسلم ہینڈز چلارہاہے جس میں تمام طرح ایکٹیویٹی پرائیویٹ سکولوں کی طرح کرائی جاتی ہے۔ مسلم ہینڈز 50 ہزار سے زائد غریب یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کررہاہے، اس کے علاوہ پانی کے مسائل کے حل اور صحت پر بھی کام کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام منعقد اور کامیاب کرانے پر والدین ٹیچرز کو مبارکبادپیش کرتاہوں۔ ان شاء اللہ یہی بچے آنےوالے وقت میں افسر بنیں گے، آج انہوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
