سوہاوہ: مسجد حسنین کریمین تھانہ ڈومیلی میں سیرت النبی ﷺ کے مقدس عنوان پر کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی کے زیر اہتمام 20 ستمبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب مسجد حسنین کریمین رضی اللہ عنھما تھانہ ڈومیلی میں سیرت النبی ﷺ کے مقدس عنوان پر کامیاب پروگرام کا انعقاد ہوا۔
پروگرام میں خصوصی بیان حضرت مولانا صاحبزادہ قاری محمد نعمان فاروق مدیر جامعہ صدیقیہ قادریہ و خطیب مدنی جامع مسجد ڈومیلی کا ہوا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمد افضل نے خصوصی شرکت کی۔
علاوہ ازیں مقامی علماء کرام میں حضرت مولانا محمد نوید مسجد کونین گتر، حضرت مولانا محمد زعفران خطیب جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ چنجلوٹ، حضرت مولانا محمد وسیم اکرم جوہدہ، تھانہ ڈومیلی کا تمام عملہ و اہلکار حضرات اور کثیر تعداد میں احباب اہل سنت نے شرکت کی۔
