مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

سعودی عرب میں بھی عید الفطر منائی گئی۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔

لاکھوں مقامی اور غیرملکی زائرین نے نماز عید کے اجتماعت میں شرکت کی۔

شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے بھی نماز عید ادا کی۔

حرمین شریفین میں عید الفطر کی نماز کے بعد امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت، سلامتی اور فلسطین سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی۔

فلپائن، ملائشیا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔

Exit mobile version