دینہ: منارہ پلی تا بوہڑیاں سڑک تاحال مکمل نہ ہو سکی ، آدھی سڑک بنا کر ٹھیکیدار غائب

دینہ: منارہ پلی تا بوہڑیاں سڑک تاحال مکمل نہ ہو سکی، آدھی سڑک بنا کر ٹھیکیدار اور عملہ غائب ، مسافر شدید پریشان ،عوام علاقہ سراپاء احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کی زیر تعمیر بوہڑیاں روڈ انتہائی سست روی کا شکار ہے، گزشتہ تین ماہ سے آدھی سڑک بنا کر سڑک تعمیر کرنے والا عملہ غائب ہے۔

منارہ پلی تا بوہڑیاں روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر پاس ہوا، عملہ نے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا، آدھی سڑک بنانے کے بعد اچانک باقی کام روک دیا گیا جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔

ایک طرف سے سڑک اونچی پختہ بنا دی گئی مگر ساتھ ہی باقی سڑک نا پختہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں باقی سڑک دریا کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے، ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر دینہ، مقامی سیاستدانوں سمیت اعلی حکام سے سڑک کی تعمیر جلد از جلد شروع کر کے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version