دینہ میں ڈاکو موٹر سائیکل مکینک کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

دینہ میں ڈکیتی کی واردات، نامعلو م ڈاکو موٹرسائیکل مکینک کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح چار بجے کے قریب تھانہ منگلا کینٹ کی حدود دینہ کے علاقہ ڈھوک اعوان کے رہائشی موٹرسائیکل مکینک محمد سلیم کے گھر تین مسلح ڈاکو چھت سے اترئے اور اہل خانہ کو اٹھا کر گن پوائنٹ پر سارے گھر کی تلاشی لینے لگے۔

ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے دوران جو بھی ملا لے اڑے جس میں طلائی زیوارات اور نقدی شامل ہے۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

Exit mobile version