جہلم میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے تین نوسرباز گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے والے تین نوسرباز ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر صداقت علی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ جعلی شناخت ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے اور سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

↑
Exit mobile version