ٹیلی کام کمپنیاں عوام سے اربوں روپے لوٹنے کے باوجود بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

جہلم: ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں موبائل فونزکمپنیاں اربوں روپے عوام سے لوٹنے کے باوجود بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔

موبائل انٹر نیٹ نہ چلنے کے باعث لوگوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، پچھلے کئی روز سے موبائل فونز کمپنیوں کاانٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہو چکا ہے۔ حکومتی ذمہ داران اپنا حصہ لیکر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، متعلقہ وزارت کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اربوں روپے سالانہ پیکجز کی مد میں کمپنیوں کو ادا کر رہے ہیں جس کے عوض ہمیں سہولتیں دینے کی بجائے الٹا نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس پر متعلقہ وزارت اور پی ٹی اے نوٹس لینے کی بجائے اپنا حصہ وصول کر کےخاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version