ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کا الیکشن کنٹرول روم کا دورہ، الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا الیکشن کنٹرول روم کا دورہ، الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع کچہری میں قائم کئے گئے جنرل الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز پر تعینات عملہ سے گفتگو کی۔

Exit mobile version