ڈومیلی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم دھر لیا

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

ڈومیلی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version